ہماری کہانی भाग -8
part 8
’’یس کیوٹ کیٹ۔۔۔‘‘ مجھے یاد آگیا تھا۔ جوبلی ایک بلی کا نام ہے اور جوبلی ہو ہی کیا سکتی ہے۔
کیٹ؟ جوبلی بلی ہے؟‘‘اس نے ناک سے کھلی کتاب پر غور کیا پھر اپنی ناک کو صفحے پر ٹکا دیا اور پھر سر اٹھا کر اپنی ناک سے مجھے تاڑا۔
’’تم خود پڑھ لو ۔۔۔‘‘ یہ کہنا زیادہ محفوظ تھا اس لیے میں نے کہہ دیا۔
اس نے ساری کتابوں کو ریک سے نکالا اور ان سب کے پہلے صفحے میرے سامنے کیے۔
’’ یہ سب کتابیں ایک ہی دن خریدی گئی ہیں یہ دیکھو اسٹمپ۔ اسٹور کا نام اورتاریخ۔ہمارے آنے سے ٹھیک ایک دن پہلے۔ تم نے دو دن میں پوری بیس کتابیں پڑھ لیں۔ تم نے گینز بک ریکارڈ کو ٹری کیا۔ تمہیں ضرور اپنی انٹری وہاں بھیجنی چاہیے۔‘‘
انٹری بھیجنے کے لیے مجھے تمھارے مشورے کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘
مشورے توعقل والے لیتے ہیں جو تمہارے پاس ہے نہیں۔ویسے تم نے یہ سب کیوں کیا۔۔۔جوبلی۔۔۔؟اس نے اپنی ناک کی بڑی ساری بینڈیج کو جھٹکے سے اتار دیا اور ناک سمیت مسکرانے لگا۔
میں اپنی ایکس ریز آنکھوں سے اسے گھور رہی تھی اس کی ناک تو بالکل ٹھیک تھی۔
مجھے متاثر کرنے کے لیے؟وہ اپنی چیک شرٹ کے بازو ان فولڈ کرنے لگا اورمیر ا دل چاہا کہ میں ایک بار پھر سے اس کی ناک کو فولڈ کر دوں۔
’’میں تم سے متاثر ضرور ہو جاتا ۔۔۔ مس جوبلی ۔۔۔ اگر مجھے کتابی کیڑے اچھے لگتے۔‘‘اب وہ اپنے سر کے کھیت میں ہل میرا مطلب ہاتھ چلانے لگا تھا۔
تمہیں متاثر کرنا مائی فٹ۔
تو پھر یہ بکس کیوں رکھی ہیںیہاں؟
یہ سب میں پڑھنے کے لیے لائی تھی۔۔۔ میں اتنی ہی بکس پڑھتی ہوں۔۔۔ہر ہفتے۔۔۔
تم نے کہا تم یہ سب پڑھ چکی ہو۔۔۔
میں نے کب کہا یہ؟ میں نے کہا مجھے یہ بکس پڑھنی ہیں۔۔۔
اوہ! یہ تومیں بھول ہی گیا تھا کہ تم جھوٹ بھی بول سکتی ہو۔اگر جوبلی کو معلو م ہوا کہ اسے بلی بنا دیا گیا ہے تو وہ یقیناًناراض ہو گی کیونکہ وہ ایک لڑکی ہے۔اچھا چھوڑو۔منہ کھولو اپنا‘ دانت دکھاؤ‘ ٹاول سے ڈرائے کرتی ہو یا ڈرائر سے؟
اور یہ وہ سب سے خراب بات تھی جو اس نے کی تھی۔ تازہ تازہ برش کئے ٹھنڈے دانتوں پر گرم ڈرائیر کیا کام کرتا ہے یہ وہی جانتا ہے جس نے یہ کیا ہو۔میرے دانت تو ویسے بھی حساس تھے۔
کھولو منہ دکھا ودانت۔۔۔ٹوتھ پالش ٹھیک سے یوز کرتی ہو نا؟
بکواس بند کرو اپنی۔‘‘میں چلائی۔وہ بھی چلایا لیکن قہقہ لگا کر اور اپنی ناک پر بینڈیج ٹھونک کر چلا گیا۔
’’میں مر جاوں گی اس سے شادی نہیں کروں گی۔‘‘
*ٍٍ * *
پاپا انکل کو اپنے ساتھ کینیڈا لے آئے تھے۔انہیں لگتا تھا کہ ایسے وہ جلدی ٹھیک ہو جائیں گے۔ جبکہ مجھے انکل کہیں سے بھی بیمار نہیں لگتے تھے۔ جب وہ بیمار تھے ہی نہیں تو ٹھیک کیسے ہوں گے۔بعد میں انکل نے اپنی بیٹی کو بھی بلا لیاجسے وہ بہت مس کر رہے تھے۔ اس مس میں تھا ہی کا جیسے ’’ مس ‘‘ کیا جائے۔
تم یہا ں ساری زندگی کے لیے رہنے آئی ہو؟ میں نے اس کے سامان کو دیکھ کر کہا
مائی فٹ یہاں رہنا ۔ میں صرف اپنے پاپا کے لیے آئی ہوں۔
اتنا سامان لے کر؟
ہمارے کپڑے بڑے بڑے ہوتے ہیں نا۔ چھوٹے چھوٹے نہیں ہوتے۔ تو بڑے بڑے کپڑے بڑا سامان ہی لگتے ہیں۔چنے منے ہوں تو ایک چھوٹے سے بیگ میں آ جائیں۔
او آئی سی۔لیکن اس سامان کو رکھنے کے لیے ہمارے پاس بڑے بڑے کمرے نہیں ہیں۔
جب تم اس موٹو کو لے کر ہمارے گھر آے تھے تو ہم نے تو نہیں کہا تھا کہ اس سانڈ کو لے کر نکل جاو ہمارے گھر سے۔ پورے مہینے کا راشن وہ ایک ہفتے میں کھا گیا تھا۔
میں نے اس کی زبان کی رفتا ر کو دیکھا ۔ وہ بہت زیادہ زبان دراز تھی۔ ایک تو یہ وجہ تھی کہ مجھے وہ بہت ہی زیادہ بری لگتی تھی۔ اتنی بری کہ میں اسے اپنے گھر سے دو کلومیٹر دور واقع ٹھنڈے پانی کی جمعی ہوئی جھیل میں پھینکنے کے لیے تیار تھا اور جھیل پر پہرا دینے کے لیے بھی تیار تھا کہ وہ کہیں خود سے ہی باہر نکل کر اپنی جان نہ بچا لے۔وہ نکلے تو میں اسے پھر سے دھکا دے دوں۔ اس کا نکلنا میرا دھکا، میرا دھکا اس کا نکلنا کہ جوبلی کی طرح جان بچا کر نکل ہی نہ آئے۔ایک دوسری وجہ یہ تھی کہ جب وہ غصے میں تیز آواز میں بولتی تھی تو اس کی آنکھیں ٹیڑھی ہو جاتی تھیں اور مجھے اس سے تھوڑا سا خوف محسوس ہونے لگتا تھا کہ کہیں وہ کوئی وئمپائر تو نہیں۔
’’میں اپنے انکل کے گھر رہنے آئی ہوں تمہارے نہیں۔‘‘
’’تمہارے انکل میرے پاپا ہیں۔‘‘
لیکن تم ان کے صرف بیٹے نہیں ہو۔کبھی بیٹی کبھی بیٹا، کبھی جیک کبھی جیکی، ویسے آج کل تم کیا ہو؟
اوہ ! وہ میرے ناموں پر طنز کر رہی تھی جو ماما مجھے بہت پیار سے دیتی ہیں۔آئی لو مائی مام۔
’’آج کل میں جیکی چن۔‘‘ میں نے جیکی چن کی طرح کراٹے کا ایک وار اس کی گردن پر کیا۔بس اتنا ہی ۔ اور اس نے نیک کالر پہن لیا۔میں ڈاکٹر کے پاس گیا اور ان سے اس کی ’’ گردن کے حالات‘‘ ڈسکس کیے۔
’’ نیک کالر کی تو بالکل کوئی ضرورت نہیں تھی۔وہ تو بالکل ٹھیک ہے۔انہوں نے کالر کیوں پہنا ہے؟‘‘ ڈاکٹر پ
Seema Priyadarshini sahay
02-Oct-2021 10:31 PM
Nice
Reply
prashant pandey
15-Sep-2021 03:10 AM
👍🏻👍🏻👍🏻👍🏻👍🏻
Reply